عالیہ بھٹ کی جاسوسی ایکشن تھرلر فلم25دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی


ممبئی(مشرق نیوز)عالیہ بھٹ کی جاسوسی ایکشن تھرلر فلم الفا25دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

یش راج فلمز نے کہافلم میں عالیہ بھٹ اور شرواری واگ مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گی ،ہریتھک روشن خصوصی کیمیو کریں گے،انیل کپور اور بوبی دیول بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔

انٹرویو میں شرواری نے عالیہ بھٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہاعالیہ بہترین انسان ،اداکارہ ہیں، ساتھ کام کرنا میرے لیے ماسٹر کلاس کی طرح ہے۔