روسی جنرل کی ساحر شمشاد سے ملاقات،تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

راولپنڈی :(بیورورپورٹ)روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون ،سکیورٹی شعبے میں تعاون بڑھانے پر غور کیا گیا،علاقائی امن و استحکام کی صورتحال پر بھی بات کی گئی، روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا،دہشتگردی کیخلاف قربانیوں کو تسلیم کیا۔