اسلام آباد:(بیورورپورٹ)خصوصی عدالت نے چیف جسٹس قاضی فائرعیسیٰ سے بدتمیزی کرنے والے پی ٹی آئی وکیل مصطفین کاظمی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی، چیف جسٹس سے بدتمیزی کرنےوالے پی ٹی آئی کے وکیل مصطفین کاظمی کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا،عدالت نے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
چیف جسٹس سے بدتمیزی کرنےوالے وکیل مصطفین کاظمی کا ریمانڈ منظور



















