فی الحال میں نے شادی کیلئے کسی کو تلاش نہیں کر رکھا:حاجرہ یامین

کراچی (مشرق نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حاجرہ یامین نے حالیہ انٹرویو میں جیون ساتھی کی خوبیوں سے متعلق کھل کر بات کی ہے۔حال ہی میں اداکارہ نے ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر کے ساتھ ساتھ نجی زندگی اور مختلف امور کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کھل کر کیا ہے۔ دوران گفتگو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے اپنی شادی اور اس سے منسلک منصوبہ بندی سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ فی الحال شادی سے متعلق نہیں سوچ رہی، شادی بعد کی بات ہے، پہلے کوئی ایسا انسان ملے جس کے ساتھ زندگی گزاری جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ انسان اور چیزیں تبدیل ہو جاتی ہیں، اس لئے اب جب کسی مرد سے ملتی ہوں تو ذہن میں پہلا سوال یہی آتا ہے کہ کیا یہ شخص میرے بچوں کیلئے صحیح رہے گا یا نہیں؟اداکارہ نے یہ واضح کیا کہ فی الحال میں نے شادی کیلئے کسی کو تلاش نہیں کر رکھا لیکن جب کبھی کسی سے ملاقات ہوتی ہے تو فطری طور یہ خیال نہیں آتا کے سامنے والا اچھا شوہر ثابت ہو گا۔