حاملہ ہونا بے غیرتی نہیں، حبا بخاری کی حمایت میں میرا سیٹھی سامنے آگئیں

لاہور (مشر ق نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا سیٹھی نے مقبول اداکارہ حبا بخاری کی حالیہ وائرل تصاویر پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔میرا سیٹھی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی سٹوری میں ایک سوشل میڈیا پوسٹ کا سکرین شاٹ شیئر کیا جس میں حبا بخاری کی ”ہم ایوارڈز“ کے ریڈ کارپٹ پر کھچوائی گی تصویر شیئر کی گئی تھی۔مذکورہ پوسٹ میں حبا بخاری کے لباس اور ‘بےبی بمپ’ پر تبصرہ کرتے ہوئے اداکارہ اور انکے اہل خانہ پر کڑی تنقید کی گئی تھی۔اس پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے میرا سیٹھی نے کہا کہ ایک عورت کیلئے حاملہ ہونا بے غیرتی نہیں ہے اور نہ ہی حمل کے ساتھ کام کرنا اور پیٹ کا نظر آنا بے غیرتی ہے۔میرا سیٹھی نے حبا بخاری کے لباس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سبز لباس میں بہت خوبصورت لگ رہی تھیں اور اپنے لئے لباس کا انتخاب کرنا حبا کی اپنی مرضی ہے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ میری نظر میں وہ تمام خواتین بہت مضبوط اور قابلِ تحسین ہیں جو حمل کے دوران بھی کام کرنے کو ترجیح دیتی ہیں اور اپنے چہرے پر مسکراہٹ قائم رکھتی ہیں۔