لاہور:( رپورٹنگ ٹیم)پی ٹی آئی کالاہور میں پاور شو،وقت ختم ہونے پر بجلی ،ساونڈ سسٹم بند،انتظامیہ نے جلسہ ختم کر ادیا،رہنماﺅں نے خطاب کرتے ہوئے کہاپاکستان میں جمہوریت کے سوا کچھ نہیں چلے گا،تم نے بہت راستے بند کر لئے اب مزید راستے بند نہ کرو ، راستہ نکالواگر انا کو نہیں چھوڑو گے تو ملک تباہ ہو جائے گا ، ایک دوسرے سے نہ لڑاﺅ ،عوام کی آواز سنو ، انقلاب کو دیکھو ،پاکستان کے عوام تہیہ کر بیٹھے ہیں آزاد عدلیہ ہوگی۔
مویشی منڈی کاہنہ میں ہونےوالے جلسے میں ملک بھر سے کارکن قافلوں کی صورت میں پہنچے، پولیس کی جانب سے بابو صابو کو جزوی طور پر بند رکھا گیا ،شہر میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں لگی رہیں، گاڑیوں میں محصور ہونے والے مسافر پی ٹی آئی ،حکومت کو کوستے رہے،سگیاں انٹر چینج اور ٹھوکر نیاز بیگ انٹر ی پوائنٹ کو بھی کنٹینرز لگا کر بند کر کے اینٹی رائٹ فورس کی بھاری نفری تعینات کی گئی،نیو راوی پل کو مکمل طو رپر بند کیا گیا، راستوں کی بندش سے شہر کی اکثر شاہراہوں پر ٹریفک کا شدید دباﺅ رہا۔
پی ٹی آئی رہنماﺅں نے الزام عائد کیا شہر کے تمام داخلی راستوں کو بند کرکے دوسرے شہروں سے آنے والے قافلوں کو داخل نہیں ہونے دیا گیا ،حکومتی ایما پر پولیس نے جلسہ گاہ کی طرف آنے والے تمام راستوں کو بھی بند رکھا جس کی وجہ سے ہزاروں لوگ نہیں پہنچ سکے ،ضلعی انتظامیہ نے طے کیا گیا وقت ختم ہونے پر بجلی ،ساونڈ سسٹم بندکرکے پولیس کی مدد سے جلسہ ختم کرادیا،مقررہ وقت تک پی ٹی آئی قیادت بھی جلسہ گاہ نہ پہنچی۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا پاکستان کے ہر کونے سے آئے عمران خان کے جنون کو سلام پیش کرتا ہوں ، 10گھنٹے کے شارٹ نوٹس پر بڑا اجتماع واضح پیغام ہے،عوام جمہوریت کے سوا کچھ قبول نہیں کرےں گے ، آزاد عدلیہ کےلئے کوشش کرتے رہیں گے ، پاکستان میں جمہوریت کے سوا کچھ نہیں چلے گا۔
بیرسٹر گوہر نے کہاتم نے بہت راستے بند کر لئے اب مزید راستے بند نہ کرو ، راستہ نکالو ،انا کو نہیں چھوڑو گے تو ملک تباہ ہو جائے گا ، ایک دوسرے سے نہ لڑاﺅ ،خدا را ہوش کے ناخن لیں ، عوام کی آواز سنو ، انقلاب کو دیکھو ،عوام تہیہ کر بیٹھے ہیں آزاد عدلیہ ہوگی ،حماد اظہر نے کہا2سال سے ملک یرغمال ہے، جمہوریت ہے نہ انسانیت نہ آئین اور نہ قانون۔
لطیف کھوسہ نے کہا حکمرانوں کی جانب سے گزشتہ ہفتے پھر شب خون مارنے کی کوشش کی گئی ،فارم 47کی پیداوار ناجائز حکومت کو عوام نے مسترد کردیا،ہارے لوگوں کو مسلط کیا گیااب جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو مسلط کرنے کےلئے آئینی ترامیم کا ڈرامہ رچایاگیا ،ایک ہفتے قوم کو ہیجانی کیفیت میں رکھا،لطیف کھوسہ نے کہاتوسیع لینے کے خواہشمند چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو قوم مسترد کرتی ہے، ڈرامہ دیکھیں جب ترمیم منظور نہیں کر اسکے تو ایک دن میں آرڈیننس لے آئے ،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فوری جسٹس منیب اختر کو ہٹا کر جسٹس امین الدین کو شامل کر لیا ، بد نیتی ہے تاکہ اپنی مرضی کے بنچ بنائے جا سکیں اور من پسند فیصلے لئے جا سکیں ،پوری طاقت کے ساتھ مزاحمت کریں گے،عمران خان ڈٹ کر عوام کی جنگ لڑ رہا ہے ،ڈیل کرنی نہ ملک چھوڑ کر بھاگنا ہے ۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا اب ثاقب قدمی ،بہادری کا وقت آ گیا ،انتہائی خطرناک اور مکار دشمن سے لڑ رہے ہیں، 8فروری کو عوام کے ووٹوں کو چھین کرڈاکہ ڈالا گیا اورجھوٹی حکومت قائم کی گئی ، جھوٹی حکومت جھوٹ کو چھپانے کےلئے آئین میں ترمیم کر رہی ہے ،ترامیم کےخلاف آپ کو لڑنا ہے ،شیخ وقاص نے کہا بچوں کے منہ سے نوالہ چھیننے والوں پر لعنت بھیجتے ہیں،دن عوام کا ہے ، تمہیں مبارک ہو ، احمد خان بھچر و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
علی امین گنڈا پور کی قیادت میں خیبر پختونخواکاقافلہ جلسہ ختم ہونے کے بعد پہنچا،وزیراعلیٰ کے پی نے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا راستے بند ہونے کے باوجود جلسہ گاہ پہنچا ،مجھے خطاب کرنا اور لاہوریوں سے ملنا تھا،حاضری دےدی، میراسلام قبول کریں،جلد بانی پی ٹی آئی کو رہا کرواو¿ں گا، اب آپ سے اجازت چاہتا ہوں،15 منٹ نعرے لگوانے کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا واپس چلے گئے۔
سب کو پاکستانی بن کر پاکستان کے بارے میں سوچنا چاہئے: وزیراعلیٰ پنجاب
پاکستان کرکٹ بورڈ کا 38 کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان
پاکستانی ڈرامہ ’در نجات‘ کا جی ٹی اے ورژن وائرل، مکمل ویڈیو دیکھیں
ایران ہمارے ساتھ ڈیل کا خواہشمند، جوہری ہتھیار کبھی حاصل نہیں کرنے دینگے: امریکی صدر
امریکہ، ایران تنازع کا حل جلد نکلنے کی امید ہے: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار
ملک بھر میں خناق، کالی کھانسی، خسرہ اور موسمی انفلوئنزا کے کیسوں میں اضافہ
الزامات کے بجائے خطے کے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک
فوج کو اپنی قوم کے مقابلے میں طاقتور نہیں دیکھنا چاہتے: مولانا فضل الرحمن
سابق وزیر لیاقت بھٹی قتل، 3 ذاتی محافظ گرفتار، تفتیش میں اہم انکشافات متوقع
کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کو بجلی کا بڑا جھٹکا لگنے کا خدشہ
















