مہنگائی میں تاریخی کمی کسی معجزے سے کم نہیں‘ مریم اورنگزیب

لاہور:( اپنے رپورٹر سے)سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے مہنگائی میں تاریخی کمی کسی معجزے سے کم نہیں‘وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی طوفانوں کا رخ موڑدیا۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاشہباز شریف کو ملک میںکئی سالوں بعد معاشی استحکام لانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،نوجوانوں کو سمجھنا ہوگا کیا وجہ ہے ن لیگ کی حکومت آتے ہی معاشی اشارئیے درست سمت میں جانا شروع ہو جاتے ہیں ،شرح سود ساڑھے 17فیصد پر واپس آنا درست معاشی پالیسیوں کی کامیابی کا ثبوت ہے۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا5سال نالائق ، نااہل اور سازشی مافیا نے معیشت سے کھلواڑ کیا ، وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی مفاد میں فیصلہ کر کے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا ، نواز ، شہباز ، مریم کا ہر فیصلہ مہنگائی میں کمی کےلئے ہے۔