بی این پی مینگل کا آئینی ترامیم کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ، ذرائع

اسلام آباد (مشرق نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی (مینگل) نے آئینی ترامیم کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بی این پی مینگل نے آئینی ترامیم کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بی این پی کی سینیٹ میں دو نشستیں ہیں۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں میں آئینی ترامیم آج پیش کیے جانے کا امکان ہے، مجوزہ آئینی ترامیم ایوان میں لانے سے پہلے وفاقی کابینہ کا اجلاس تاخیر کا شکار ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی قیام گاہ پر مشاورت جاری ہے، حکومتی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کردیے گئے ہیں، وہ آئینی ترامیم کیلئے حکومت کا ساتھ دیں گے۔