پنجاب میں پاور شیئرنگ پر پی پی، ن لیگ میں بدستور ڈیڈلاک

لاہور:( سٹاف رپورٹر)پنجاب میں پاور شیئرنگ معاملات پر پی پی، ن لیگ میں بدستور ڈیڈلاک ،دونوں جماعتیں حتمی فیصلے پر نہ پہنچ سکیں،پنجاب حکومت کی جانب سے تحفظات کے بعد دونوں جماعتوں کی مشترکہ کوآرڈی نیشن کمیٹیوں کا آئندہ اجلاس رواں ماہ اسلام آباد میں ہو گا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی پنجاب کے اراکین اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز کی فراہمی کا پیکیج طے ہو چکا ، پنجاب حکومت کی طرف سے پیپلزپارٹی کے اراکین کو 25کروڑ کے فنڈ دینے کا وعدہ کیا گیا تاہم ٹکٹ ہولڈرز اور مخصوص نشستوں پر خواتین اراکین کو فنڈز کی فراہمی کا حتمی طے نہیں ہو سکا۔