اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے اسلام آباد جلسے میں علیحدگی پسندوں کی زبان بولی گئی،فیض عمران کیلئے گانا گا رہے ہوں گے”آجا مورے بالما تیرا انتظار ہے“۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا علی امین گنڈاپور کے ذریعے ڈبل گیم ہو رہی ہے،سیاسی قبلہ پنڈی کی بجائے پارلیمنٹ ہونا چاہیے اگر اسٹیبلشمنٹ نے جلسہ ملتوی کرنے کا پیغام بھیجا تھا جو میں نہیں مانتا اگر پیغام بھیجا بھی تھا تو اتنی تابعداری، 5منٹ نہیں لگے جیل کھل گئی اور جلسہ ملتوی ہوگیا،بانی پی ٹی آئی کی جانب سے بنائے گئے ماحول کے بعد میثاق پارلیمنٹ کمیٹی کا کوئی جواز نہیں رہا۔
فیض عمران کیلئے گانا گا رہے ہوں گےآجا بالما تیرا انتظارہے،خواجہ آصف



















