سینٹ اجلاس میں پھر گرما گرمی، حکومتی ارکان کا واک آؤٹ

اسلام آباد: ( ) سینٹ اجلاس میں پھر گرما گرمی، وزراء کی عدم موجودگی پر سینیٹرز نے شدید احتجاج کیا۔

اجلاس ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان کی زیر صدارت شروع ہوا، سینیٹر ثمینہ ممتاز نے کہا فلک ناز چترالی کو ایوان سے باہر نکالیں، فلک ناز کو 2 ورکنگ دن کے لیے معطل کیا گیا تھا، کیسے ایوان میں موجود ہیں؟

فیصل واوڈا نے کہا ثمینہ ممتاز زہری کی بے عزتی ہوئی وہ معافی مانگیں اگر فلک ناز نے معافی نہ مانگی تو ایوان کا بائیکاٹ کریں گے، ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے کہا 2 دن اجلاس بڑے اچھے طریقے سے چلا ۔


حکومتی ارکان نے سینیٹر فلک ناز چترالی کو ایوان سے نہ نکالنے پر سینٹ کی کارروائی سے واک آؤٹ کردیا۔