تمام ٹی وی چینلز کی معافی منظور ،توہین عدالت کی کارروائی ختم

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سینیٹر فیصل واوڈا کے خلاف توہین عدالت کیس میں تمام ٹی وی چینلز کی غیر مشروط معافی منظور ،سپریم کورٹ نے کارروائی ختم کردی۔

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے سماعت کی، دوران سماعت تمام ٹی وی چینلز کی جانب سے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے معافی نامہ نشر کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔

پاکستان براڈکاسٹر ایسوسی ایشن ( پی بی اے) نے سپریم کورٹ کو یقین دہانی کرائی ٹی وی چینلز خود احتسابی کا عمل بہتر بنائیں گے،وکیل فیصل صدیقی نے کہاپریس کانفرنس میں کی گئی توہین آمیزباتیں دوبارہ نشر نہیں ہونی چاہیے تھیں روزانہ کا مکینزم یقینی بنایا جائے گا۔

فریقین کے دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے تمام چینلز کی غیر مشروط معافی کو منظور کرلیا اور میڈیا چینلز کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کر دی،الیکٹرانک میڈیا چینلز کو جاری کردہ توہین عدالت کے شوکاز نوٹسز واپس لے لیے گئے۔