پرامن اجتماع بل کے بعد سے ساری اسمبلی ایک ایس ایچ او کی مار ہے: شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہےپرامن اجتماع بل کے بعد سے یہ ساری اسمبلی ایک ایس ایچ او کی مار ہے، آج کوئی بات کریں گے تو مونچھوں والا تھانیدار ساتھ لے جائے گا، ایک بار پر 3سال کی سزا ہے دوسری بار پر 10سال کی سزا ہے، کیا شرم نہیں خود کو ڈی سی کے تابع کر رہے ہیں، پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا بدقسمتی ہے نام نہاد جمہوری حکومت کے ہوتے ہوئے ایسے قانون بنائے جا رہے ہیں جو مارشل لاءکے بدترین دور میں نہیں تھے، جلسے سے پہلے دوران اور بعد میں کیا ہوا یہ ملک کی سیاسی قدروں کی عکاسی کرتا ہے، جلسہ دس پندرہ کلومیٹر باہر تھا مگر سارا اسلام آباد بند تھا، انٹرنیٹ آدھا کر دیا یہ کون سی جمہوریت ہے؟، آپ نے اجازت دی ہے جلسے کی، جلسے کے دوران وزیر اعلیٰ کے پی نے تقریر کی پورے جلسے میں عوام کی بات نہیں ہوئی صرف گالی کلوچ ہوئی اگر ان کی مذمت نہ ہو تو جمہوریت کا حق ادا نہیں ہو گا کیوں کہ ذمہ دار آئینی عہدے پر ہوں تو ہر لفظ اہمیت کا حامل ہوتا ہے،پرامن اجتماع بل قانون جو پاس کیا جس کو ایک ہاو¿س میں ن لیگ جبکہ دوسرے ہاو¿س میں پیپلز پارٹی نے پیش کیے نئے قانون کی ضرورت نہیں ہے مارشل لاءمیں قانون بن چکے ہیں، اس قانون کا موضع سنگجانی میں اطلاق ہوگا یہ لکھا جانا چاہیے تھا، جلسے سے کیوں گھبراتے ہیں؟ جلسے کرنا اپوزیشن کا حق ہے آرٹیکل سولہ اس کی اجازت دیتا ہے۔