9 مئی مقدمات میں فواد چودھری کی حاضری معافی درخواست منظور

لاہور:(کورٹ رپورٹر)عدالت نے 9 مئی مقدمات میں فواد چودھری کی حاضری معافی درخواست منظور کرلی۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی جلاو گھیراو کے 5 مقدمات میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی عبوری ضمانت کی درخواست میں ایک روزہ حاضری معافی منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانتوں میں 5 اکتوبر تک توسیع کردی۔