لاہور:( کرائم رپورٹر)سی ٹی ڈی ان ایکشن، مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ،33دہشتگرد وں کو گرفتار کر لیاگیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردی خدشات کے پیش نظر لاہور، گوجرانوالہ، میانوالی، بہاولپور، ننکانہ صاحب، حافظ آباد، رحیم یار خان، بھکر سمیت دیگر مقامات پر 475انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے گئے،گرفتار ہونے والوں میںکالعدم تنظیم کادہشتگرد بھی شامل ہے،دہشتگردوں سے دھماکہ خیز مواد،حفاظتی فیوز وائر،گولیاں، اسلحہ، موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی گئی۔
حکام کے مطابق دہشتگرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے،رواں ہفتے 3674 کومبنگ آپریشنز کے دوران 1431مشتبہ افراد گرفتارکئے،،سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے، دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کےلئے پرعزم ہیں۔
پنجاب ، کالعدم تنظیم کے خطرناک دہشتگرد سمیت 33گرفتار
















