راولپنڈی :(بیورورپورٹ)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے سیاسی اختلافات نفرتوں میں نہ ڈھلنے دیں، عزم استحکام کوئی نیا آپریشن ہے نہ ہی آبادی کی نقل مکانی ہوگی،دہشتگردی کےخلاف طویل و صبر آزما کارروائی کی جنگ میں قربانیوں کا سلسلہ دہشتگردوں کے خاتمے تک جاری رہے گا، 20سال سے زائد عرصے میں فتنہ الخوارج،دہشتگردوں کےخلاف لاتعداد قربانیوں کا ثمر ملکی سالمیت اور بتدریج استحکام کی صورت میں ظاہر ہے،عزم استحکام نیشنل ایکشن پلان کی کڑی ،ملکی سالمیت کےلئے ناگزیر ہے‘ دہشتگردی کے پھیلاو¿ میںملوث بیرونی طاقتوں کوباور کرانا چاہتا ہوں افواج پاکستان اور عوام اپنی سالمیت کا دفاع کرنا جانتے ہیں‘ قومی یکجہتی کےلئے لازم ہے مذہبی عدم برداشت سے بالاتر رہ کر آئین پاکستان کے مطابق اقلیتوں کے حقوق کا مکمل تحفظ کریں اور سیاسی نقطہ نظر میں اختلاف کو نفرتوں میں نہ ڈھلنے دیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے جی ایچ کیو میں یوم دفاع و شہدا کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وزیراعظم کو آمد پر سلامی پیش کی گئی ،آرمی چیف نے استقبال کیا، شہباز شریف نے یادگار شہدا پر حاضری دی ،پھولوں کی چادر چڑھا ئی، دعا مانگی،تقریب میں وفاقی کابینہ کے اراکین، اعلیٰ سول و عسکری قیادت، شہدا کے اہلخانہ نے بھی شرکت کی،قومی ترانہ چلایا گیا ،احترام میں سب اپنی نشستوں پر کھڑے ہوئے اور یک زبان ہوکر ترانہ پڑھا،میزبانوں نے لہو گرما دینے والی نظم پیش کی جس میں دشمن کو پیغام دیا گیا پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جسارت نہ کرے۔
تقریب میں شہدا کے آخری خطوط اور لمحات پرشہید کی ڈائری کے نام سے ویڈیو چلائی گئی ،شہدا کو شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا،ویڈیو میں کیپٹن کرنل شیر خان ، کیپٹن جنید خان ،کیپٹن عزیز محمودشہید سمیت دیگر کے خطوط کو بھی پڑھ کر سنایا گیا،کیپٹن کاشف شہید کے والد نے اپنے بیٹے کا آخری پیغام پڑھ کر سنایا ،سپاہی ثوبان ، عابد حسین ، لیفٹیننٹ جہانگیر مری ، سپاہی وقاص علی شہید سمیت دیگر کے خطوط ،والدین کی جذباتی گفتگو کو بھی پیش کیا گیا،پنڈال میں بیٹھا ہر شخص جذباتی کیفیت میں ڈوب گیا ،آنکھیں اشکبار ہوگئیں۔
شہدا کے اہلخانہ نے عزم کا اظہار کیا پیاروں کی شہادتیں فخر کا باعث ہیں ،قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ،فتنہ الخوارج سمیت ملک کے تمام دشمنوں کو شکست فاش اور فتح پاک فوج و پاکستان کی ہوگی،تقریب میں شہید زندہ ہے کے نام سے ملی نغمہ معروف پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی نے پیش کیا، سن کر حاضرین بہت زیادہ جذباتی ہوئے ،شہدا کے اہل خانہ کی آنکھوں سے آنسو موتی کی لڑی کی مانند بہتے رہے۔
سربراہ پاک فوج نے کہادہشت گردی کیخلاف طویل جنگ میں نہ صرف افواج پاکستان ،قانون نافذ کرنے والے اداروں بلکہ کثیر تعداد میں غیور عوام بالخصوص خیبر پختونخوا ،بلوچستان کے بہادر لوگوں نے بے مثال قربانیاں دیں جو تاریخ کا سنہری باب ہیں، افواج پاکستان ،عوام کا رشتہ دل کا رشتہ ہے، بیرونی جارحیت کےخلاف معرکہ ہو یا دہشتگردی کےخلاف جنگ، قدرتی آفات میں امداد ہو یا قومی ترقیاتی منصوبوں میں کردار قوم نے ہمیشہ افواج پاکستان کو بھرپور تقویت دی یہی مضبوط رشتہ دشمنوں کی شکست کا ضامن ہے،فوج،عوام میںخلیج پیدا کرنے والی قوتوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔
جنرل سید عاصم منیر نے کہا دہشت گردی،انتہا پسندی کےخلاف قومی و ریاستی حکمت عملی مربوط طور پر مرتب کی گئی ، عزم استحکام کسی ایسے بڑے و نئے آپریشن کا نام نہیں جس میں کسی علاقے کے عوام کو بے دخل کیا جائےگا بلکہ استحکام کا عزم ملکی سالمیت کےلئے ناگزیر ہے،قوم میں انتشار، بے یقینی ،مایوسی پھیلانے والے تمام عوامل کو اپنی ذہنی ہم آہنگی کےساتھ متحد ہو کر شکست دیں گے، قومی یکجہتی کو کمزور کرنے کے مذموم مقاصد کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
آرمی چیف نے کہادہشت گردوں کی حالیہ سرگرمیاں مایوس عناصر کی جانب سے پاکستان کو کمزور ریاست بنانے کی ناکام کوشش ہے جنہیں ماضی میں بھی قوم و فوج کے باہمی اتحاد نے شکست دی، غیرملکی شہ پر فساد فی الارض برپا ،معاونت اور جرائم کا جواز ،دفاع کرنے والوں پر آئندہ بھی زمین تنگ رہے گی،ملک دشمنوںکی ہر جگہ سرکوبی کریں گے،بیرونی ہاتھ پر واضح کردوں کبھی تمہارے مذموم ارادوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،شہدا سے وفا کا تقاضا ہے آہنی عزم و امید کےساتھ روشن مستقبل کی طرف سفر جاری رکھیں،پاکستانی قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ سینہ سپر ہے اور آنے والے وقتوں تک سالمیت کا دفاع کرتی رہے گی۔
جنرل سید عاصم منیر نے کہاپاکستان کے روشن مستقبل پر کامل یقین پاکستانیت کا ناگزیر حصہ ہے، اقوام عالم میں پاکستانیت ہی وہ تصور ہے جو کسی بھی تفریق سے بالاتر ہمیں ایک قوم کا درجہ دیتا ہے، یہی شناخت ہے جو مختلف رنگ و نسل، عقائد، زبان اور علاقائی روایات کے لوگوں پر مشتمل خوبصورت گلدستے کو آپس میں پروئے ہوئے ہے،قومی یکجہتی کےلئے لازم ہے مذہبی عدم برداشت سے بالاتر رہ کر آئین کے مطابق اقلیتوں کے حقوق کا مکمل تحفظ کریں اور سیاسی نقطہ نظر میں اختلاف کو نفرتوں میں نہ ڈھلنے دیں۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















