اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان ترکی نے انسداد دہشت گردی ودیگر شعبوں میں تعاون ، پروازوں کی تعداد بڑھانے پر اتفاق کرلیا،ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاچاجی نے وزارت داخلہ کا دورہ کیا اور وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی سے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان ترکیہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات کے دوران انسداد دہشت گردی، پولیس اور سول آرمڈ فورسز کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا جبکہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان پروازوں کی تعداد بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
ترکیہ کے سفیر نے بلوچستان میں دہشتگردوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی،ترکیہ کے سفیر نے انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستان کو ہر ممکن تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہاکچھ عرصہ قبل ترکیہ کو بھی دہشت گردی کا سامنا تھا، ترکیہ نے دہشت گردی پر قابو پایا اور اب حالات بہتر ہیں۔
محسن نقوی نے کہا پاکستان نے بحیثیت قوم دہشت گردی کےخلاف جنگ میں انمٹ قربانیاں دیں، پاک فوج، پولیس، رینجرز، ایف سی سمیت ہر طبقے نے خون دے کر جنگ میں تاریخ رقم کی ہے، انسداد دہشت گردی کے حوالے سے ترکیہ کے تعاون کا خیر مقدم کریں گے، ترکیہ حکومت کی دعوت پر اکتوبر میں ترکیہ کا دورہ کروں گا، دورے میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کیلئے اقدامات تجویز کریں گے، پاکستان اور ترکیہ کے مابین مثالی برادرانہ تعلقات کو مضبوط سے مضبوط تر بنانا چاہتے ہیں، پاکستانی ترکیہ کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں ڈاکٹر مہمت پاچاجی کی خدمات کو سراہا،محسن نقوی نے ڈاکٹر مہمت پاچاجی کو اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے حوالے سے او آئی سی میں بطور خصوصی ایلچی تعیناتی پر مبارکباد پیش کی اور ترکیہ کے سفیر کی نئی تعیناتی اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















