افغانستان میں بمبار بننے کی تربیت دی جاتی ہے،گرفتاردہشتگرد

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)افغانستان میں خودکش بمبار بننے کی تربیت دی جاتی ہے،گرفتار خارجی دہشتگرد نے اعتراف کرلیا۔

اپنے ویڈیو بیان میں خارجی دہشتگرد روح کہاسال افغان صوبے دانگام کے گاوں طورطم کے مدرسہ ترتیل القرآن میں طالب علم رہا، مدرسہ خودکش بم دھماکوں کی تربیت دیتا ہے ،میں نے بھی 10 روز تک خودکش بمباربننے کی تربیت لی،مدرسے میں مولوی صبغت کےساتھ فاروق اور ذاکر خودکش بم دھماکوں کی تربیت دیتے ہیں، روانگی سے 2 روز قبل انجکشن لگائے جاتے ہیں جس کے بعد معلوم نہیں ہوتا تھا آس پاس کیا ہو رہا ہے۔

خارجی دہشتگرد نے کہاٹریننگ کے بعد سبز رنگ کی گاڑی میں 4ساتھی ضلع ناری کے گاوں باتش کی طرف گئے، علاقے میں رات گزاری پھر افغان بارڈر کی جانب سفر کیا جہاں ایک مقام پر پہنچ کر سرحد پارکرانے کے سہولت کار جواد کے حوالے کردیا گیا ،بارڈر پار کرانے کے بعد سجاد کے حوالے کیا گیا،مجھے کہاگیا ٹرک میں سوارہو جاو، ٹرک میں سوار ہوا تو سکیورٹی فورسز نے پکڑلیا۔