اسلام آباد (مشرق نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی مقدمات میں ملٹری کورٹ ٹرائل کیلئے خود کو فوجی تحویل میں نہ دینے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ وکیل عزیر کرامت بھنڈاری کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس میں سیکرٹری قانون، سیکرٹری داخلہ اور وفاق کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔
آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب، ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی جیل خانہ جات کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ بانی پی ٹی آئی کو فوجی تحویل میں دینے سے روکا جائے، یقینی بنایا جائے کہ بانی پی ٹی آئی کی سویلین عدالتوں اور سویلین تحویل میں رہیں۔
بانی پی ٹی آئی کا فوجی تحویل میں نہ دینے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
















