اسلام آباد (بیورورپورٹ) سپریم کورٹ نے 75 سالہ مرحوم شخص کے 2 بیٹوں کو جائیداد سے محروم رکھنے کےخلاف اپیل خارج کر دی،جائیداد کی تقسیم سے متعلق کیس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے 75 سال کے بوڑھے شخص کے مرنے کے بعد زمین تنازع پر مقدمہ بازی کی گئی،چیف جسٹس نے کہا ایک 75 سال کا بوڑھا شخص دو بیٹوں کے بجائے زمین کسی اور کو تحفے میں کیوں دے گا؟ خدا کا خوف کریں، ہمیں پتہ ہے مقدمہ بازی کیسے ہوتی ہے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس میں مزید کہا ایسے بے بنیاد اور من گھڑت مقدمہ بازی کے باعث عدالتوں کا وقت ضائع ہوتا ہے، بے بنیاد مقدمہ بازی سے زیر التوا مقدمات کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے،کچھ خدا کا خوف کریں،بعدازاں سپریم کورٹ نے 75 سالہ مرحوم شخص کے 2 بیٹوں کو جائیداد سے محروم رکھنے کے خلاف اپیل خارج کر دی۔
جائیداد تقسیم کیس، بوڑھا شخص بیٹوں کے بجائے زمین کسی اور کو تحفہ کیوں دیگا؟ چیف جسٹس
















