اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی لڑائی، سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اکرم کو شوکاز، 7 دن میں طلب

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) پنجاب کے ہوم ڈیپارٹمنٹ نے اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو کنٹرول اکرم کو شوکاز جاری کردیا،ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹوکنٹرول اکرم کو شوکاز 29 فروری کو اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی لڑائی پر جاری کیا گیا،ہوم ڈیپارٹمنٹ نے اکرم سے شوکاز کا جواب 7 دنوں میں طلب کیا ہے، نوٹس کے مطابق قیدی نے اینٹ مارکر ساتھی قیدیوں کو زخمی اور ایک کو ہلاک کیا، انکوائری میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اکرم کی غفلت اورلاپرواہی ثابت ہوئی،نوٹس میں کہا گیا ہے 5 ذہنی بیمار قیدیوں کو ایک جگہ رکھ کرجیل قوانین کی خلاف ورزی کی گئی، کرم ذہنی بیمار قیدی کیلئے اقدامات کرنے اور اسے الگ سیل میں رکھنے میں بھی ناکام رہے،نوٹس کے متن کے مطابق جونیئرسائیکالوجسٹ سارہ غضنفر اور کنسلٹنٹ سائیکاٹرسٹ سنیعہ شہزاد نے بھی ملزم کی خطرناک ذہنی حالت کی تصدیق کی، اکرم نے جیل قوانین401، 435، 436، 442 اور1095 ایف کی خلاف ورزی کی اور وہ جیل میں دیانتداری اور سنجیدگی سے ڈیوٹی دینے میں ناکام رہے،نوٹس میں مزید کہا گیا ہے انکوائری کمیٹی نے اکرم کو محکمے سے برخاستگی اور بھاری جرمانے کی سفارش کی ہے۔