راولپنڈی (بیورو رپورٹ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے بات چیت کےلئے ہمیشہ تیار ہیں، فیصلے کرنے والوں سے بات ہوگی،اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نے کہا 9 مئی ان کی انشورنس پالیسی ہے، 9 مئی ختم ہوا تو ان کی حکومت اور سیاست دونوں ختم ہوجائیں گی، تحقیقات کرنا ہے تو 9 مئی کےلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، جب بھی مذاکرات کی بات ہوتی ہے یہ 9 مئی کا شور مچاتے ہیں، میرا آکسفورڈ یونیورسٹی کا چانسلر بننا پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہوگی، اگر چانسلر نہ بن سکا تو بھی کوئی بات نہیں،پاکستان میں کرکٹ کی تاریخ میں اس مقام تک کوئی نہیں پہنچا جہاں میں پہنچا ہوں، میں پاکستان کا سب سے بڑا philanthropist ہوں، ہم نے 2 ہسپتال بنائے اور2 یونیورسٹیاں بنائی ایک اور یونیورسٹی بن رہی ہے، گینز بک میں2 نئی انٹریاں ہونے والی ہیں، ایک انٹری اس یوٹرن کی ہوگی جس میں ووٹ کو عزت دو کا کہہ کر بوٹ کو عزت دی گئی، نواز شریف اڑھائی سال تک ووٹ کو عزت دو کا کہتے رہے فوج اور مارشل لاوں پر تنقید کرتے رہے،خواجہ آصف نے فوج کو جتنا برا بھلا کہا کسی نے نہیں کہا، احسن اقبال نے پہلی مرتبہ حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کا بتایا، احسن اقبال نے فوج سے متعلق کہا تھا یہ ریاست کے اندر ریاست ہے، احسن اقبال یہ بھی کہتے رہے پاکستان میانمار بننے جارہا ہے، گینز بک میں دوسری انٹری اس پر ہوگی کہ نواز شریف چاروں امپائروں کو ملا کر کھیلا پھر بھی ہارگیا، دوسری پارٹی کو میچ کھیلنے ہی نہیں دیا گیا، ان کو جب معلوم ہوتا ہے کہ ہماری کوئی بات چیت چل رہی ہے ان کو 9 مئی یاد آجاتا ہے، پھر مطالبہ کرتے ہیں 9 مئی پر معافی مانگیں، نواز شریف کو جتانے کیلئے 74 ہزار ووٹ ڈلوائے گئے، محمود خان اچکزئی کی حکومت سے بات چل رہی ہے، بات چیت کےلئے ہمیشہ تیار ہیں، بات ان کے ساتھ ہوگی جو فیصلے کی قابلیت رکھتے ہیں،ان سے بات کرنا الیکشن میں ان کے ڈاکے کو تسلیم کرنا ہے،ہمارے 8 ستمبر کے جلسے کے تین مقاصد ہیں،ایک مقصد چوری کیا ہوا مینڈیٹ پی ٹی آئی کو واپس کیا جائے، دوسرا مقصد قبضہ گروپ سے ملک کو حقیقی آزادی دلانی ہے، تیسرا مقصد ملک میں آزاد عدلیہ ہے، قاضی فائز عیسیٰ کو لانے کیلئے عدلیہ پر حملہ کیا جارہا ہے۔
مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں، فیصلے کرنے والوں سے بات ہوگی: عمران خان
















