اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان نے واضح کیاہے بھارت کے غیر قانونی یکطرفہ اقدامات مقبوضہ کشمیر کی حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتے،سفارت کاری ،مکالمے کےلئے پرعزم ہےں لیکن کسی بھی جارحانہ اقدام کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا جموں و کشمیر کا تنازع بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ مسئلہ ہے ،تنازع سلامتی کونسل قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے،مسئلے کا حل جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کےلئے انتہائی اہم ہے۔
ممتاز زہرا بلوچ نے کہاپاکستان کسی بھی ایسے بیانیے کو سختی سے مسترد کرتا ہے جو ظاہر کرتا ہو جموں و کشمیر کے تنازع کو یکطرفہ طور پر حل کیا جا سکتا ہے ایسے دعوے نہ صرف گمراہ کن بلکہ خطرناک حد تک خیالی ہیں ،جنوبی ایشیا میں حقیقی امن و استحکام صرف اسی صورت ممکن ہے جب تنازع سلامتی کونسل قراردادوں اور کشمیری عوام کے ناقابل تنسیخ حقوق کے مطابق حل کیا جائے۔
دفتر خارجہ نے کہابھارت مقبوضہ کشمیر پر اشتعال انگیز بیانات اور بے بنیاد دعویٰ ترک کرے اورتنازع کے منصفانہ، پرامن اور پائیدار حل کےلئے بامعنی مذاکرات میں شامل ہو کر جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کی کوشش کرے۔
بھارت کشمیر کی حقیقت نہیں بدل سکتا، جارحانہ اقدام کا بھرپور جواب دینگے،پاکستان
















