اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اخراجات میں کمی کیلئے گریڈ22تک رائٹ سائزنگ،قیصر بنگالی کی رائے سمجھ بوجھ کے فقدان پر مبنی ہے،وفاقی حکومت نے وضاحتی بیان جاری کردیا۔
ترجمان وفاقی حکومت نے کہا ڈاکٹر قیصر بنگالی کی قیمتی رائے ،مشوروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں تاہم کمیٹی کی سفارشات پر ڈاکٹر قیصر بنگالی کے مشاہدات رابطے کے فقدان کا باعث لگتے ہیں،غلط فہمی دور کرنے کیلئے کمیٹی کی کابینہ میں منظور سفارشات کو واضح کیا جارہا ہے، صرف گریڈ 16 نہیں بلکہ 22 تک کے سرکاری عہدوں کو رائٹ سائز کیا جا رہا ہے، تقریباً 60 ہزار عہدے سرپلس ہوسکتے ہیں،گریڈ 17 سے 22 تک کے افسر بھی شامل ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیارائٹ سائزنگ مشق کے پہلے مرحلے میں 6وزارتوں ،اداروں کا جائزہ لیا گیا، ایک وزارت بند،2 کو ضم کیا جا رہا ہے، گریڈ 22 کے 2 اور 17 سے 21 تک کے کئی عہدے ختم،افسر سرپلس ہوجائیں گے،سول سرونٹس قانون میں ترمیم کرکے لازمی ریٹائرمنٹ پیکیج پر کام بھی ہورہاہے، لازمی ریٹائرمنٹ پیکیج بغیر کسی رعایت یا ترجیح کے تمام ملازمین پر لاگو ہوگا، رائٹ سائزنگ کمیٹی وزارتوں، محکموں، اداروں کا غیر جانبدارانہ جائزہ لے رہی ہے۔
قیصر بنگالی کی رائے سمجھ بوجھ کے فقدان پر مبنی ہے،حکومت
















