باجوڑ،کوئٹہ،کرم:(بیورورپورٹ)باجوڑ،کوئٹہ،کرم میں دہشتگردی،ایک شخص جاں بحق،اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی ہوگئے،باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے علاقے درہ بازار میں ہونےوالے دھماکے میں ایک شخص جان سے گیا ،2زخمیوں کو ہیڈ کوارٹر خار ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ادھر کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب دھماکے میں 2 افراد زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق دھماکہ سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب ہوا،سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
دریں اثناخیبرپختونخوا کے ضلع وسطی کرم میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے،ذرائع کے مطابق بھرپور جوابی کارروائی میں متعدد دہشتگرد بھی مارے گئے۔
باجوڑ،کوئٹہ،کرم میں دہشتگردی،ایک شخص جاں بحق،5زخمی
















