اسٹیبلشمنٹ ،پی ٹی آئی میں بات چیت ریاستی مفاد میں ہے،روف حسن

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی روف حسن نے کہاہے 8ستمبر سے ملک گیر تحریک کاآغاز ہوگا،اسٹیبلشمنٹ ،پی ٹی آئی میں بات چیت ریاستی مفاد میں ہے،امید ہے ڈیڈ لاک مزید نہیں رہے گا۔

امریکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے رﺅف حسن نے کہااسٹیبلشمنٹ کو سیاست میں نہیں لانا چاہتے،آگے بڑھنے کا راستہ اسٹیبلشمنٹ کےساتھ بات چیت سے نکلتا ہے، طاقت حکومت نہیں ،اسٹیبلشمنٹ کے پاس ہے،الیکشن کا مینڈیٹ حقیقی لوگوں کے پاس جانا چاہیے، عدالتی عمل یا نئے انتخابات سے مینڈیٹ کی تصحیح کی جائے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاپارلیمنٹ ،عدلیہ کے بعد سڑکوں پر تحریک چلائیں گے، تمام بڑے شہروں میں جلسے ہوں گے، اجازت ملے یا نہ ملے 8 ستمبر کو جلسہ ہر حال میں ہوگا،رﺅف حسن نے کہاجے یو آئی سے مشترکہ حکمت عملی بنانے پر اتفاق ہوا،وفد کی فضل الرحمن سے ملاقات بہت خوشگوار رہی ،حکومت مخالف اتحاد میں مزید جماعتیں شامل ہونے جارہی ہیں۔