کراچی (بیورو رپورٹ) ملک میں زیرزمین پانی سے محرومی کی شرح میں خطرناک حد تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ملک میں زیرزمین پانی سے محرومی کی شرح میں خطرناک حد تک کا اضافہ ہوا جبکہ 6 سالوں میں زیرزمین پانی سے محرومی میں 5.66 فیصد اضافہ ہوا ہے۔دستاویز کے مطابق پنجاب کا 22.84 حصہ زیر زمین پانی سے محروم ہوگیا، 36.17 فیصد حصے میں زیرزمین پانی ختم ہونے کے قریب ہے۔پنجاب میں ایک سے 5 فٹ تک زیر زمین پانی 0.48 فیصد تک رہ گیا ہے، 6 سالوں میں ایک سے 5 فٹ زیرزمین پانی میں 3.2 فیصد کمی ہوئی۔پنجاب میں 5 سے 10 فٹ تک زیرزمین پانی 6.40 فیصد تک رہ گیا ہے اور 6 سالوں میں 5 سے 10 فٹ زیر زمین پانی میں 10.94 فیصد کمی ہوئی۔ 10 سے 20 فٹ زیرزمین پانی 34.07 فیصد تک رہ گیا، 6 سالوں میں 10 سے 20 فٹ زیرزمین پانی میں 2.03 فیصد کمی ہوئی۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں 0.03 فیصد حصہ زیرزمین پانی سے محروم ہوگیا ہے۔ دونوں صوبوں میں 0.39 فیصد حصے میں زیر زمین پانی ختم ہونے کے قریب ہے۔سندھ اور بلوچستان میں ایک سے 5 فٹ زیرزمین پانی 1.23 فیصد رہ گیا۔ دونوں صوبوں میں 5 سے 10 فٹ زیر زمین پانی 65.54 فیصد رہ گیا ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان میں 10 سے 20 فٹ پانی 32.72 فیصد تک ہوگیا ہے۔ خیبر پختونخواہ کا 32.96 فیصد حصہ زیرزمین پانی سے محروم ہوگیا ہے۔ کے پی کے میں 41.94 فیصد حصے میں زیر زمین پانی ختم ہونے کے قریب ہے۔
بقاءانسانی کیلئے خطرے کی گھنٹی، سندھ ، بلوچستان میںزیر زمین پانی ختم ہونے کے قریب
















