لاہور (مرزا ندیم بیگ) پنجاب بھر کی جیلوں میں بند قیدیوں و حوالاتیوں اور چھوٹے ملازمین کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز جو بنائے گئے تھے اچانک بند ہونے کے باعث ایک بڑا جھٹکا جس کے بعد آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے اس کا فوری سدباب کرنے کیلئے معیاری اور مناسب ریٹس پر ضروریات زندگی کی اشیاءفروخت کرنےو الے بڑے سٹورز مالکان سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان کی مدد سے جیلوں میں یوٹیلیٹی سٹورز بند ہونے سے جو پریشانی قیدیوں ،حوالاتیوں اور جیل ملازمین کو پیش آئی ہے اسے ختم کیا جا سکے۔تفصیلات کے مطابق جیل میں ٹھیکے پر دی جانے والی کینٹین سے اکثر شکایات رہتی تھیں کہ ایک تو وہ غیر معیاری اشیاءفروخت کرتے ہیں دوسرا ان کے ریٹ زیادہ ہوتے ہیں اس طرح کی مختلف شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے گورنمنٹ کے تعاون سے اس مسلہ کو حل کروا دیا تھا گورنمنٹ کے احکامات پر یوٹیلیٹی سٹور بنائے گئے جہاں سے ایک تو جیلوں میں بند قیدیوں و حوالاتیوں کو ضروریات زندگی کی معیاری اشیاءسستے داموں ملنا شروع ہو گئی تھیں اس کے علاوہ ان سے ملاقات کیلئے آنے والے بھی اس سہولت سے مستفید ہو رہے تھے اس کے علاوہ آئی جی جیل کی کاوشوں کے باعث جیل کے چھوٹے ملازمین کو بھی سہولت دی گئی تھی کہ وہ بھی اپنے گھر کیلئے یہاں سے سودا سلف حاصل کرسکتے تھے، قیدی و چھوٹے ملازمین یوٹیلیٹی سٹور جیسی سہولت ملنے پر بہت خوش تھے لیکن اچانک جب ان کو بند کر دیا گیا تو سب اچانک اس سہولت کی بندش پر پریشان ہو گئے ہیں آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے ”مشرق“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب یوٹیلیٹی سٹور وہاں کے سٹاف نے بند کیا تھا تو ان سے کہا تھا کہ جب اسے بند کرنے کا فیصلہ آئیگا تو آپ اسے بند کر دینا لیکن انہوں نے اس طرف کوئی توجہ نہ دی اور یوٹیلیٹی سٹور بند کر کے چلے گئے اس کے بعد لازمی امر ہے جو غریب لوگ مستفید ہو رہے تھے ان کو پریشانی ہونا ہی تھی اتنی مہنگائی کے دور میں غریب لوگوں اور خاص کر چھوٹے ملازمین جن کی تنخواہوں میں گھر کے اخراجات چلانا مشکل ہے۔ آئی جی کا مزید کہنا تھا کہ ان کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے سوچا ہے کہ جلد سے جلد ان بڑے سٹور مالکان سے رابطہ کیا جائے جو ضروریات زندگی کی معیاری اشیاءمناسب داموں پر فروخت کر رہے ہیں امید ہے کہ کسی نے کسی سے اس حوالہ سے بات فائنل ہو جائیگی جس کے بعد ان کے تعاون سے دوبارہ قیدیوں ،حوالاتیوں اور جیل کے چھوٹے ملازمین کو ضروریات زندگی کی اشیاءمناسب داموں پر دستیاب ہو نگی ۔
جیلوں میں بڑے سٹورز سے سستی اشیاءخرید کر فراہم کی جائینگی:میاں فاروق نذیر
















