سمندری طوفان”اسنی“ دور، کراچی کے براہ راست متاثر ہونے کا خطرہ ختم

کراچی:(بیورورپورٹ)سمندری طوفان”اسنی“ دور، کراچی کے براہ راست متاثر ہونے کا خطرہ ختم، شہر میں موسلادھار بارشیں،خلیج بنگال میں ہوا کا شدید کم دباو شدت اختیار کرکے ڈپریشن بن گیا۔

محکمہ موسمیات نے ٹراپیکل سائیکلون کا ساتواں الرٹ جاری کرتے ہوئے کہاسمندری طوفان سندھ کی ساحلی پٹی سے مزید دور ہوگیا اور مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے، بلوچستان کی ساحلی پٹی کی جانب بڑھتے ہوئے طوفان کا رخ عمان کی جانب ہوگا ،طوفان کا کسی ساحل سے ٹکرانے کاامکان نہیں اور سمندر میں ہی کمزور ہوکر ختم ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب کراچی میں تیز ہواوں کےساتھ موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا،طوفان کے زیر اثر کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش نے موسم دلفریب بنادیا۔