اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے باصلاحیت نوجوان پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ،کھیل کے میدان میں ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں،نوجوانوں کی توانائیوں کو مثبت سمت میں بروئے کار لانے کیلئے کھیلوں کے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔
شہباز شریف سے ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے ولے اور حال ہی میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کرنےوالے 5سالہ سفیان محسود نے ملاقات کی،وزیراعظم نے کہا سفیان محسود نے چھوٹی عمر میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ بنا کر پاکستان اور اپنے والدین کا نام روشن کیا، یوتھ پروگرام ملک بھر میں مختلف کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھائے،سفیان محسود نے کہا مستقبل میں سائنسدان بن کر پاکستان کا نام مزید روشن کروںگا۔
باصلاحیت نوجوان روشن مستقبل کی ضمانت ہیں،وزیراعظم
















