بلوچستان،کے پی میں آپریشنز،15خوارج جہنم واصل،3زخمی

راولپنڈی،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بلوچستان،کے پی میں آپریشنز،15خوارج جہنم واصل،3زخمی ہوگئے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 28 اور 29 اگست کووادی تیرہ میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مو¿ثر طریقے سے نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 12 خوارج کو ہلاک کردیا،آپریشن 20 اگست سے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیے جارہے ہیں،کارروائیوں میں فتنہ الخوارج اور وابستہ تنظیموں کو بڑا دھچکا لگا ، 20 اگست سے اب تک 37 دہشتگردوں کو جہنم واصل ، 14 دہشتگرد شدید زخمی ہو چکے ۔

آئی ایس پی آر نے کہاسکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کےلئے پرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی قربانیاں عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

قبل ازیںسکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں 5دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا،آئی ایس پی آر کے مطابق 29 اور 30 اگست کی رات ضلع کیچ، پنجگور اور ژوب میں 3الگ الگ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا،شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد زخمی ہو گئے،گھناو¿نے جرائم کے تمام ذمہ داروں، سہولت کاروں اور معاونین کو انصاف کے کٹہرے میں لانے تک کلیئرنس آپریشنز جاری رہیں گے۔

ترجمان پاک فوج نے کہاقوم کےساتھ ملکر بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو ناکام بنانے کےلئے پرعزم ہیں،دریں اثنا صدر مملکت اور وزیرداخلہ نے ضلع سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ملکی سلامتی و استحکام کےلئے دہشتگردوں کےخلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

محسن نقوی نے کہا فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں،فتنہ الخوارج کے دہشتگرد پاک دھرتی پر بوجھ ہیں، اتحاد کی قوت اورقوم کی تائید سے فتنے کا ہمیشہ کےلئے خاتمہ کریں گے۔