افغان سرزمین دہشتگردوں کاگڑھ، ناقابل تردید شواہد سامنے آگئے

اسلام آباد :(بیورورپورٹ)افغان سرزمین دہشتگردوں کاگڑھ، ناقابل تردید شواہد سامنے آگئے،27اگست کو وادی تیراہ میں گرفتار ہونے والے افغان شہری خارجی عبداللہ نے اہم انکشافات کردئیے۔

خارجی عبداللہ نے کہاننگر ہار میں دہشتگردی کی تربیت ملنے کے بعد پاکستان کے مختلف حصوں میں حملہ کرنے کی ہدایت کی گئی،پاکستان پر حملے کرنے والے 34 افراد میں آئی ای ڈی کے ماہر بھی شامل تھے، عبداللہ نے کہاپاکستان پر حملے کےلئے وافر مقدار میں دھماکہ خیز مواد موجود تھا، ستارہ بانڈہ کے مقام پر حملے کے نتیجے میں 10 لوگ زخمی، 15 ہلاک اور باقی کمانڈر بھاگ گئے، ساتھیوں کی ہلاکت کے بعد پاکستانی فوج کے سامنے ہتھیار ڈالنا پڑا۔