لاہور:(کرائم رپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نواز کی جعلی ویڈیوز،تصاویر کے ذریعے اشتعال انگیز ی پھیلانے والے2ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایف آئی اے کے مطابق سوشل میڈیا اکاو¿نٹس پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی جعلی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کیں،ملزم احمد حسن ، مرتضیٰ خان جعلی ویڈیوز ، تصاویرکے ذریعے لوگوں میں اشتعال انگیزی پھیلا رہے تھے،گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ،مقدمہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں مزنگ کے شہری کی درخواست پر درج کیا گیا۔
مریم نواز کی جعلی تصاویرسے اشتعال انگیز ی پھیلانے والے ملزم گرفتار
















