وفاق کا بجلی نظام تباہ ، غریب لوگوں کو جلد مفت سولر فراہم کرینگے،بلاول بھٹو

کراچی: (بیورورپورٹ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے غریب لوگوں کو جلد مفت سولر فراہم کرنے کااعلان کردیا۔

کراچی میں مستحق گھرانوں میں مفت ہوم سولر پینل تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا خواہش ہے کم قیمت پرسندھ کے عوام کوبجلی فراہم کریں، مہنگائی کے دور میں تنخواہ دار طبقے کو بھی ریلیف دیں گے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے سولرپارک بنارہے ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے نام لیے بغیر پنجاب حکومت پرتنقید کرتے ہوئے کہاپلاننگ اورکام کرنے میں وقت لگتا ہے، ایک دم اعلان نہیں کیا جاتا، سندھ کے ہرڈسٹرکٹ میں سولرپہنچائیں گے، 200یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کو ریلیف دے رہے ہیں،بجلی کا بل اتنا آتا کرنٹ لگ جاتا ہے، وفاق کا بجلی نظام تباہ ہوگیا ،پیپلزپارٹی کو وفاق میں حکومت کا موقع ملا تو عوام کے مسائل کا حل نکالیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا وزیر اعظم سے کہا مجھے سمجھ نہیں آرہا بجلی کیسے سستی ہوگی؟ 2مہینوں کے چکر میں عوام کو مزید مسائل کاسامنا کرنا پڑےگا،2ماہ کے چکر میں اگر 12 مہینے پھرعوام کو تکلیف ہو تو ایسے منصوبے نہیں چاہئیں،پائیدارحل چاہتے ہیں،لاڑکانہ کے عوام18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ برداشت کر رہے ہیں، کوئی لانگ مارچ ہے نہ عدم اعتماد نظر آ رہا لیکن وفاق کا فیصلہ سمجھ سے باہرہے،قبل ازیںسندھ میں ہوم سولر سسٹم پروگرام کا افتتاح کیا، چیئرمین پی پی نے غریبوں میں سولر سسٹم تقسیم کیے