ہائے غربت!گھرکے سربراہ نے پوری فیملی کو زہر دےدیا

لاہور:(کرائم رپورٹر)ہائے غربت!شاہدرہ ٹاون میں گھرکے سربراہ نے پوری فیملی کو زہر دےدیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے بیوی بچوں سمیت 7 افراد کو زہریلی گولیاں کھلائیں، متاثرہ فیملی کو بروقت طبی امداد دےکربچالیاگیا ،حالت خطرسے سے باہر ہے،،شہری نے بیان میں کہا گھر میں راشن کا ایک دانہ نہیں،7 ماہ سے کرایہ بھی نہیں دیا، غربت سے تنگ آکر بیوی بچوں اور خود کو زہر دیا۔