جے یو آئی، پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ کے فورم پر ایک ساتھ چلنے پر اتفاق

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پارلیمانی فورم پر تعاون کیلئے جے یو آئی اورپی ٹی آئی کی کمیٹیوں کا اجلاس ہوا،دونوں جماعتوں نے پارلیمنٹ کے فورم پر ایک ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا، ملاقات میں اتفاق کیا گیا عوامی ایشوز اور قانون سازی سے متعلق دونوں جماعتیں ایک ساتھ چلیں گی،اس موقع پرسینٹ اجلاس میں قانون سازی پر متفقہ موقف اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں شبلی فراز، اسد قیصر، بیرسٹر گوہر، کامران مرتضیٰ، غفور حیدری شریک ہوئے۔