اسلام آباد (بیورو رپورٹ) آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے اپنا 4 ستمبر تک کا شیڈول جاری کردیا جس میں فی الحال پاکستان کا نام شامل نہیں، پاکستانی وزارت خزانہ ستمبر میں آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی حتمی منظوری کیلئے پرامید ہے،حکومت چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے 12 ارب ڈالر قرض رول اوور کرانے کیلئے متحرک ہوگئی، پاکستان نے سعودی عرب سے مزید 1.2 ارب ڈالر قرض کے حصول کی درخواست کردی،ذرائع کے مطابق نئے قرض کا مقصد 2 ارب ڈالر کا فنانسنگ گیپ پورا کرنا ہے، پاکستان کے ذمہ پہلے ہی 5 ارب ڈالر کے کیش ڈیپازٹس کی صورت میں سعودی قرض واجب الادا ہے، پاکستان کے پاس چین کے 4 ارب ڈالر اور یو اے ای کے 3 ارب ڈالر کیش ڈیپازٹس ہیں، چین سمیت 4.5 ارب ڈالر کا کمرشل قرضہ اس کے سوا ہے۔
سات ارب ڈالر قرض کا معاملہ، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا 4 ستمبر تک کا شیڈول جاری، پاکستان کا نام شامل نہیں
















