مودی کا پاکستان سے ”گزر“،طیارے کی 46منٹ تک ملکی فضائی حدود میں پرواز

اسلام آباد(بیورورپورٹ)پولینڈ سے بھارت واپسی پر مودی کا پاکستان سے ”گزر“،طیارہ46منٹ تک ملکی فضائی حدود میں رہا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پولینڈ سے واپس نئی دہلی جا رہے تھے طیارہ صبح سوا 10 بجے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا اور 11 بج کر ایک منٹ پر بھارت پہنچا،مودی کا طیارہ 46 منٹ تک ملکی فضائی حدود میں رہا، طیارہ چترال کے اوپر سے پاکستان کی حدود میں داخل ہوا ،اسلام آباد ،لاہور کے ائیر کنٹرول ایریا سے گزر کاامرتسر پہنچا۔

ذرائع سول ایوی ایشن کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے روایت کے برعکس پاکستانی عوام اور حکومت کو خیرسگالی کا پیغام نہیں دیا،کسی دوسرے ملک کی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے غیر ملکی سربراہ کا خیرسگالی کا پیغام دینا روایت ہے، غیرملکی سربراہ دوران پرواز خیرسگالی کے پیغامات پائلٹ کے ذریعے ائیرٹریفک کنٹرولر کو بھیجتے ہیں۔