اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی پر قبضے کی جنگ،علیمہ ،بشریٰ آمنے سامنے،پی ٹی آئی ترجمان رو¿ف حسن کے موبائل فرانزک تجزئیے میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے پارٹی میں اثر و رسوخ، بشریٰ سے تنازع ،جھوٹ کی بنیاد پر بیانیہ بنانے اور فروغ دینے کے چشم کشا حقائق سامنے آگئے،واٹس ایپ پیغامات نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا۔
ذرائع کے مطابق علیمہ خان نے واٹس ایپ سے رﺅف حسن کو بشریٰ سے منسوب پیغام بھیجاجس میں بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات اور رونے کے واقعہ کی روداد بیان کی گئی،علیمہ خان نے رﺅف حسن کو پیغام میں کہابشریٰ کا پیغام احمقانہ ہے،سابق خاتون اول کا ڈس انفارمیشن سیل لوگوں کو اکسا رہا ہے،پیغام کی تشہیر نہ کی جائے ،عمران خان کی بہن نے کہابانی پی ٹی آئی کی ایسی کوئی بات بشریٰ سے نہیں ہوئی۔
علیمہ خان نے بشریٰ سے منسوب جو پیغام رﺅف حسن کو بھیجااس میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے احوال کا حوالہ دیا ، بشریٰ کے پیغام میں کہا گیا جیل میں عمران خان کے ساتھ اکیلا ملنے نہیں دیا گیا،بانی پی ٹی آئی اور جیلر کے درمیان فرضی گفتگو کو بنیاد بنا کر عمران خان کی موت کا پروپیگنڈا کرنے کی کوشش کی گئی ،کہا گیا مجھے (بانی پی ٹی آئی)کو پتہ ہے تم (جیلر)پر مجھے مارنے کیلئے دباﺅ ڈالا جارہا ہے اگرمجھے (بانی پی ٹی آئی)مارا گیا تو عوام تمہیں (جیلر)کو نہیں چھوڑیں گے،بشریٰ سے منسوب پیغام میں آرمی چیف کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ،کہا گیا میں (بانی پی ٹی آئی)جانتا ہوں ساری باتیں سیدعاصم منیر سن رہے ہیں۔
پی ٹی آئی پر قبضے کی جنگ،علیمہ ،بشریٰ آمنے سامنے



















