ڈاکوؤں کے حملے میں 12 پولیس جوانوں کی شہادت کا مقدمہ درج

صادق آباد: ( ) ڈاکوؤں کے حملے میں 12 پولیس جوانوں کی شہادت کا مقدمہ ماچھکہ تھانہ میں درج کرلیا گیا۔

مقدمہ انسپکٹر امجد رشید کی مدعیت میں درج کیا گیا، کوش سیلرا اور اندھڑ گینگ کے 131 جرائم پیشہ افراد نامزد ہیں۔

مقدمہ دہشتگردی قتل اغوا سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ، متن کے مطابق حملہ لکھی۔ منی اور گڈو کوش کی سربراہی میں کیا گیا، پولیس جوان کیمپ سے واپسی پر شاہو کوش کے گھر کے پاس پہنچے تو ملزمان نے حملہ کردیا ، ڈاکوؤں کے پاس راکٹ لانچر، جی 3 اور دیگر اسلحہ تھا۔