شاہ رخ خان ابوظہبی میں آئیفا ایوارڈز کی میزبانی کریں گے

ابو ظہبی(مشرق نیوز)سپر سٹار شاہ رخ خان ابوظہبی میں آئیفا 2024 کی میزبانی کریں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایونٹ کو مزید شاندار بنانے کےلئے شاہ رخ خان کی میزبانی میں واپسی متوقع ہے ۔

منتظمین نے پریس نوٹ میں لکھا بالی ووڈ کنگ برسوں سے تقریب میں شریک ہورہے ہیں اور وہ اہم حصہ بن گئے ،اعلامیے کے مطابق شاہ رخ خان کی آئیفا میں شاندار پرفارمنس اور ناقابل فراموش تقاریر نے ایونٹ کو نئی بلندیوں پر پہنچایا ۔