جعلی خبروں و غلط معلومات سے خطرات لاحق ہیں،آرمی چیف

راولپنڈی :(بیورورپورٹ) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے ڈیجیٹل دنیا میں جعلی خبروں و غلط معلومات سے خطرات لاحق ہیں، طلبہ تعمیری سوچ کےساتھ صورتحال کا جائزہ لیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج سے ہاورڈ بزنس سکول کے 44 رکنی وفد نے ملاقات کی،آرمی چیف نے موجودہ سکیورٹی چیلنجز کے تناظر میں تعلیم، مثبت سوچ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور پاکستان کے وسیع پوٹینشل پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا وفد کے شرکاءذاتی تجربات کی روشنی میں اپنی رائے قائم کریں،ملاقات میں علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے میں پاکستان کے اہم کردار و ملک کے مختلف امور پر گفتگو ہوئی، دہشتگردی کےخلاف اقدامات ،جمہوری اقدار کے فروغ کے عزم سے بھی آگاہی دی گئی۔

جنرل سید عاصم منیر نے عصر حاضر کے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تعلیم و تعمیری سوچ پر زور دیااورپاکستان میں موجود مواقعوں پر بات کرتے ہوئے کہا ڈیجیٹل دنیا میں جعلی خبروں و غلط معلومات سے خطرات لاحق ہیں، طلبہ تعمیری سوچ کےساتھ صورتحال کا جائزہ لیں،طلبہ نے تعمیری بات چیت پر آرمی چیف کا شکریہ اداکیا،آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات 20 اگست کو مختلف طلبہ سے رابطوں کے سلسلے کی کڑی ہے، مقصد نوجوان نسل کو صورتحال سے آگاہی دینا ہے۔