مایوسی کا مقابلہ کرنا، نوجوان ملکر ملک کی تقدیر بدلنے کافیصلہ کریں،عطا تارڑ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے نوجوانوں نے ملک بنایا تھا، نوجوان ہی بچائیں گے،ملک میں آئی ٹی انقلاب لانے کےلئے سب نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے،آئی ٹی کی ایکسپورٹ میں 3 گناہ اضافہ ہوگیا، ملک میں پہلے ہر چیز پرنہ ہوتی ہے، مایوسی کا مقابلہ کرنا ہے،وزیر اعظم سوتے نہ ہی سونے دیتے ہیں،آئی ٹی ، زراعت ، ایجوکیشن فیلڈ ، کھیلوں کے سیکٹر میں اپنی ترجیحات کو صحیح مواقع فراہم کر یں گے تو 2030 میں جی 20 میں نظر آئیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا نوجوان ملکر ملک کی تقدیر بدلنے کافیصلہ کریں،پاکستان کی 60فیصد آبادی 30سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے،قائداعظم کی جدوجہد میں بھی بڑی تعداد نوجوانوں کی تھی،ہجرت کا پہلا اصول اپنے گھر بار کو چھوڑنا ہے، 12لاکھ لوگوں نے ہجرت کرکے آزاد پاکستان کیلئے قربانیاں دیں، وطن کی عمارت کی بنیادوں میں شہدا کا مقدس خون ہے،منحصر ہے شہدا کے لہو کےساتھ کتنی وفا کرتے ہیں ۔