اسلام آباد (بیورو رپورٹ) صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے ہمیں کمزور کر کے ایک پڑوس ملک کی جنگ میں جھونک دیا گیا جس کے نتائج کا ہم اندازہ نہیں لگاسکتے،اقلیتوں کے عالمی دن کی مناسب سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں صدر مملکت نے کہا مشرقی پاکستان کے سانحے کے بعد ہمیں تقسیم کردیا گیا اور ہمیں کمزور کر کے ایک پڑوسی ملک کی جنگ میں جھونک دیا گیا، یہ کسی اور کی نہیں بلکہ ہماری ہی غلطی تھی، ہم پڑوسی کی جنگ میں پڑنے کے نتائج کا اندازہ نہیں لگا سکے اور اس کے نتائج کے بارے میں ہم نے سوچا تک نہیں، آج مدارس میں اپنی سمجھ کے حساب سے مذہب کو پڑھایا جارہا ہے، قائد اعظم نے کسی سیاسی پوائنٹ کی وجہ سے پاکستان بنایا تھا،صدر مملکت نے کہا غزہ میں گرنے والا میزائل یہ نہیں دیکھ رہا کہ سامنے والا مسیحی ہے یا مسلمان، آپ کو لگتا ہے کہ غزہ میں مسیحی نہیں تو آپ غلط ہیں، سیاست میں مسیحی بھی قربان ہورہے ہیں،آصف زرداری نے مزید کہا مودی کے بھارت میں اقلیت محفوظ نہیں ہے اور یہ بات قائد اعظم نے اس وقت محسوس کی تھی کہ ایک دن یہ ہوگا اور اسی وجہ سے پاکستان بنایا، ہم نے جو بھی کیا تھا وہ صحیح تھا لیکن عالمی طاقت عالمی طاقت ہی ہوتی ہے۔
کمزور کرکے پڑوسی کی جنگ میں جھونکا گیا، ریاست کو نقصان پہنچا: صدر زرداری
















