اسلام آباد (مشرق نیوز) سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ بحال کر دیا۔ سپریم کورٹ نے 2-1 کی اکثریت سے فیصلہ سنایا، جسٹس عقیل عباسی نے فیصلے سے اختلاف کیا۔
عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے تینوں امیدوارں کو کامیاب قرار دے دیا۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے عبد الرحمن کانجو، اظہر قیوم ناہرا اور ذوالفقار احمد نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
این اے 154 لودھراں، این اے 81 گوجرانوالہ اور این اے 79 گوجرانوالہ میں اعتراضات عائد کئے گئے تھے۔ الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی اپیلیں منظور کر لی تھیں، الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے تینوں امیدواروں کے کامیابی کے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیئے تھے۔
لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم، قومی اسمبلی کے 3 حلقوں پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کامیاب قرار
















