اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومت نے معاشی ترقی کیلئے برطانوی ماہر معاشیات کی نگرانی میں 5 سالہ پلان تیار کر لیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق منصوبہ 14 اگست کو جاری کیے جانے کا امکان ہے،افتتاح وزیراعظم شہباز شریف کریں گے،مجوزہ معاشی ایجنڈے اور روڈ میپ میں 5 سالہ منصوبہ پیش کیا جائے گا، معاشی پلان کو اسٹیفن ڈرکن منصوبے کا نام دےدیا گیا، سال 2028 تک سالانہ 6 فیصد معاشی ترقی ،اصلاحات کے ذریعے 2028 تک برآمدات کا ہدف 60 ارب ڈالر تک لےجانے کا ہدف مقرر کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مجوزہ پلان کے تحت نجی سرمایہ کاری کا فروغ ،برآمدات میں اضافہ ترجیح ،اصلاحات پر کامیاب عمل درآمد سے سالانہ روزگار کے 10 لاکھ مواقع پیدا ہونے کا تخمینہ ہے،توانائی و کاروباری لاگت میں کمی کی تجویز بھی شامل ہے،چین سے ٹیکنالوجی کی پاکستان منتقلی ،جوائنٹ وینچرز کے ذریعے برآمدات کو فروغ دینے کی سفارش بھی کردی گئی،ٹیکس ٹو جی ڈی پی 13.5 فیصد اور سرمایہ کاری و برآمدات 15 فیصد تک بڑھانے کی تجویز بھی منصوبے کاحصہ ہے، منصوبے پر عملدرآمد کیلئے سیاسی استحکام ضروری قراردےدیا گیا۔
پاکستانی معاشی ترقی کیلئے برطانوی ماہرین کی نگرانی میں 5 سالہ منصوبہ تیار،اہداف مقرر



















