اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہاہے سعودیہ جانےوالے پیشہ ور بھکاریوں کےخلاف بھرپور کارروائی ہوگی،محسن نقوی نے سفارتخانے جاکر سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے ملاقات کی۔
سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے خیر مقدم کیا،ملاقات میںباہمی دلچسپی کے امور اور پاک سعودیہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب جانےوالے پیشہ ور بھکاریوں کےخلاف بھرپور کارروائی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاایف آئی اے کو بھکاریوں کو سعودیہ بھجوانے میں ملوث مافیا کےخلاف بھی کریک ڈاو¿ن کا حکم دےدیا ،مافیا پاکستان کے امیج کو خراب کر رہا ہے،سعودی عرب بے پناہ عقیدت و احترام کا محور ہے،بردار ملک نے ہمیشہ مشکل میں بھرپور ساتھ دیا۔
سعودیہ جانےوالے پیشہ ور بھکاریوں کےخلاف بھرپور ایکشن ہوگا،محسن نقوی
















