علی ظفر کا ارشد ندیم کیلئے 10 لاکھ روپے کا اعلان

کراچی :(این این آئی)معروف گلوکار علی ظفر نے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کرنے والے ارشد ندیم کے لیے 10 لاکھ روپے کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے گلوکار نے انفرادی طور پر پاکستان کےلئے پہلا طلائی تمغہ جیتنے والے ایتھلیٹ کے لیے بڑا اعلان کر دیا۔

علی ظفر نے کہامیں علی زی فاو¿نڈیشن کی جانب سے ایک ملین کے انعام کا اعلان کرتا ہوں،آئیے اپنے ہیروز کی کامیابی کا وہ جشن مناتے ہیں ، جس کے وہ مستحق ہیں۔