لاہور :(کورٹ رپورٹر)9مئی مقدمات میںپی ٹی آئی کے اراکین صوبائی اسمبلی حافظ فرحت عباس اور شیخ امتیاز محمود کی عبوری ضمانتیں خارج ،دونوں عدالت سے رفوچکر ہوگئے۔
اے ٹی سی کے جج خالد ارشد نے مقدمات میں نامزد ملزموں کی عبوری ضمانتوں درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے 2،2لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض 6پی ٹی آئی رہنماﺅں کی عبوری ضمانت کنفرم ،شیخ امتیاز محمود اور حافظ فرحت عباس کی عبوری ضمانتیں خارج کردیں۔
عدالتی فیصلہ سننے کے بعد حافظ فرحت عباس اور شیخ امتیاز محمود باآسانی عدالت سے فرار ہو گئے، پولیس کی جانب سے دونوں نامزد ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش نہیں کی گئی۔
حافظ فرحت، شیخ امتیاز ضمانتیں خارج ہونے پرعدالت سے رفوچکر
















