چیف جسٹس کا قوم کو یوم آز ادی کا تحفہ،ہزاروں ایکڑ اراضی عطیہ کر دی

اسلام آباد :(بیورورپورٹ)چیف جسٹس کا قوم کو یوم آز ادی کا تحفہ،ہزاروں ایکڑ اراضی عطیہ کر دی۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور خاندان نے 31 ہزار 680 مربع فٹ زمین عطیہ کرتے ہوئے بلوچستان حکومت کو خط لکھ دیا۔

خط پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور قاضی عظمت عیسیٰ کے دستخط ہیں،قاضی خاندان کی جانب سے بھیجے گئے خط میں بتایا گیا عطیہ کی گئی اراضی زیارت میں قائداعظم ریزیڈنسی کےساتھ واقع ہے، اراضی عوام کے مفاد میں بطور ماحولیاتی سینٹرکے طور پر استعمال کےلئے ہوگی اور 14 اگست سے حکومت کے سپرد کی جائے گی۔